کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بزنس مین پینل پروگریسو کے سیکرٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم اعجاز ، شاہد اعجاز کی والدہ اور مرحوم اعجاز احمد وہرہ کی بیوہ نفیسہ اعجاز گذشتہ روز مختصرعلالت کے باعث انتقال کر گئیں ، ان کی نماز جنازہ پیر کو مسجد بلال خیابان اتحاد فیز 7 میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں کاروباری اور صنعتی برادری کے نمائندہ افراد،کسٹمز افسران واہلکاروںکےساتھ دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کی تدفین ڈی ایچ اے فیز8کے قبرستان میں کی گئی،مرحومہ کے لئے دعائے خیر 7جولائی منگل کو مسجد بلال خیابان اتحاد میں صبح 10سے 11بجے کے درمیان ہو گی۔