لاہور (آصف محمود بٹ) بینک الفلاح لمیٹڈ اور برطانیہ کے ترقیاتی مالیاتی ادارے اور امپیکٹ انویسٹر برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (BII) نے پاکستان میں کلائمیٹ فنانس کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی کی حمایت کیلئے 5 کروڑ امریکی ڈالر کی سینئر ٹرم لون سہولت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔معاہدے کے تحت شراکت داری سے موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ منصوبوں اور جدید آبپاشی نظام کیلئے مالی معاونت میں اضافہ ہوگا۔پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر ماحول دوست اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ معاہدے پر دستخط لندن کلائمیٹ ایکشن ویک کے دوران برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر میں بینک الفلاح کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ اور بی آئی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسلے ماسڈورپ نے کئے، جبکہ اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔