• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر فائرنگ اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، خواتین پر فائرنگ اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ ممتاز آباد پولیس نے فائرنگ کرکے خواتین کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ صدر پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید