ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں جونیئر کلرک کی انٹر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے لیے مختص 20 فیصد کوٹے کی سیٹوں پر ترقی کے لئے سینٹرل ٹیسٹنگ سروس لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،یہ فیصلہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا ہے۔ ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالقادر خان کا کہنا ہے کہ ادارے میں شفافیت کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ سی ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ کروانے سے میرٹ کی بالادستی قائم ہوگی اور تمام اہل امیدواروں کو مساوی مواقع ملیں گے۔