• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور گردو نواح میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان اور گردو نواح  میں ڈکیتی  وچوری کی  وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ، پولیس نے ڈکیتی چوری کی 43 وارداتوں میں شہریوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے صغیر احمد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل پالتو طوطے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ہاشم سے ڈاکو نے موبائل چھین لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے الطاف سے دو ڈاکووں نے سکوٹی چھینلی تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے محسن سے دو نامعلوم ملزما ن گن پوائنٹ پر رکشہ چھین کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے ہاشم سے مسلح ملزمان نے 35ہزار لوٹ لیا تھانہ چہلیک کے علاقے عبدالاحد تھانہ قطب پور کے علاقے احتشام ،طاہر تھانہ شاہ شمس کے علاقے زبیر کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ثنا اللہ کی بکری صدر شجاع آباد کے علاقے زبیر کا بکرا راجہ رام کے علاقے ارشد کا ٹیوب ویل موٹر سٹی جلالپور کے علاقے عمران کے مویشی صدر جلالپور کے علاقے ناصر عباس کا سامان جاوید کا سامان حفیظ کی نقدی 2لاکھ طلائی زیور شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالعزیز کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے یاسمین کا میٹر بجلی دلاور کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے یاسین کی موٹرسائیکل حرم گیٹ کے علاقے وسیم پاک گیٹ کے علاقے اعجاز گلگشت کے علاقے عثمان کے موبائل فونز ریاض کا میٹر بجلی فیصل کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے عائشہ کا موبائل علی رضا اور حسان کے میٹر بجلی نذیر کوتوالی کے علاقے اخلاق ڈی ایچ اے کے علاقےفیضان کی موٹرسائیکلیں قادر پورراں کے علاقے غلام عباس کا سائن بورڈ کینٹ کے علاقے سلمان کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے صدیق کی سائیکل عثمان کا موبائل مظفر آباد کے علاقے عبدالمجید ، شان ، عثمان ، زبیر ہ شہباز قطب پور کے علاقے فیصل کے موبائل فونز شاہ شمس کے علاقے عکاشہ کی نقدی ممتاز آباد کے علاقے فیصلل شہزاد کی نقدی اور رحمان صفدر کی نقدی ڈیڑھ لاکھ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید