ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نامعلوم شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو اے ایس آئی ارشد علی نے بتایا کہ دوران حادثہ نامعلوم شخص زخمی ہوا اور نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھا جو دم توڑ گیا جسے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر مارکر موت کے منہ تک پہنچایا ،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔