• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے ڈی پورٹ 7افراد ایئرپورٹ پر گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک میں رہائش اختیار کرنے والے 7افراد ڈی پورٹ ،ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل ۔نجی ایئر لائن کی پرواز G9-558 شارجہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کاونٹر نے 7افراد حافظ واجد علی ، محمد عظیم ، آصف خان صفیان نذر ، محمد ہارون ، کامران حسین اور احمد علی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد نے بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جن کو حکام نے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر امیگریشن عملہ نے اپنی تحویل میں لیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید