• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی میں آتشزدگی کا واقعہ دبائے جانیکا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی میں آتشزدگی کا واقعہ دبائے جانے کا انکشاف ، ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد نہ تو باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفصیلی رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو بھجوائی گئی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں شعبے کا اہم ریکارڈ جل کر ضائع ہوگیا، جبکہ بعض ملازمین کا دعویٰ ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بجائے معاملے کو خاموشی سے نمٹانے کی کوشش کی گئی ،مبینہ طور پر شعبے کے تین ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ آتشزدگی کے واقعے یا اس سے متعلق کسی بھی معلومات کو میڈیا یا دیگر متعلقہ حکام کے سامنے نہ لائیں،یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو غیر جانبداری سے سامنے لایا جا سکے۔
ملتان سے مزید