ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری کی زمین ہتھیانے کیلئے جعلی کاغذات عدالت میں جمع کرانے کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ چہلیک پولیس کو ناظم حسین نے بتایا کہ ملزمان مسرت بی بی ،ارباب اور معراج نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے زمین ہتھیانے کیلئے جعلی کاغذات عدالت میں پیش کیئے جس کی تصدیق نہ ہوسکی اور زمین واپس کرنے کیلئے وعدہ کیا جو قبضہ دینے سے انکاری ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔