ملتان( سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 7فیصد حالیہ اضافہ کو فوری واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر مجبور ہونگے ، ان خیالات کا اظہار صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب رانا محمد اصغر نے اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرے، آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر گڈز ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دیا ہے، اس موقع پر اجلاس میں ملک اچھو ڈوگر ، رانا وکیل احمد،رانا محمد عرفان ، چوہدری طارق گجر،رانا محمد عرفان،رانا محمد منور موجود تھے ۔