ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے سینئر نائب امیرقاری سیف اللہ عابد،جنوبی پنجاب کے نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی ، اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی انتشار وخلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ملکی استحکام کےلئے ہم ملکی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہم پرامن جہدوجہد کے قائل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ہیں اور رہیں گے ۔