ملتان (سٹا ف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملتان ڈویژن میں بیکریوں، سوڈا واٹر پوائنٹس، پیزا پوائنٹس، سنیکس یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے، وہاڑی میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند‘ 40لیٹر رینسڈ آئل‘ 15کلو ناقص خوراک تلف اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے‘ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان‘ خانیوال اور وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران پرانا شجاع آباد روڈ کایاں پور میں معروف ریسٹورنٹ کو کچن اور واشنگ ایریا میں گندگی، آلودہ فریزر میں خوراک کی سٹوریج پر 25 ہزار روپے، سورج کند روڈ چوک شہباز، بہاولپور بائی پاس چوک اور میتلا ٹاؤن پیر کالونی 4 بیکریوں کو صفائی کے ناقص انتظامات، خوراک کی گندے فرش پر سٹوریج، ایکسپائری اشیاء کی موجودگی، کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنےپر 1 لاکھ 35 ہزار روپے،گلگشت کالونی میں معروف پیزا پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات، مشینری اور برتنوں کی بہتر صفائی نہ ہونے پر 25 ہزار روپے، عارف بازار، محلہ ہاؤسنگ سکیم بوریوالا اور گلشن رحمان کالونی میں 3 بیکریوں کو حشرات کی بھرمار، خوراک کی تیاری میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ پر 57 ہزار اور 265 ڈبلیو بی ٹبہ سلطان پور میں سنیکس یونٹ کو رینسڈ آئل کے استعمال پر 20 ہزار روپے جرمانہ،سلطان پور میں واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ مزید برآں موٹروے مخدوم پور انٹرچینج ریسٹ ایریا میں ہوٹل کو کھانوں میں باسی سبزیوں کے استعمال، حشرات کی بھرمار ہونے پر 25 ہزار، خانیوال میں پرانا لاری اڈہ کبیروالا میں ریسٹورینٹ کھانوں میں باسی سبزیوں، کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 25 ہزار، تلمبہ روڈ اور نیو سبزی منڈی میاں چنوں میں 2 پیزا پوائنٹس کو بدبودار فریزر میں خوراک کی سٹوریج، رینسڈ آئل کا استعمال، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 30 ہزار اور جامعہ عنائتیہ میں سویٹس اینڈ بیکری کو چائنہ نمک اور کھلے رنگ کے استعمال، آٹے کے تھیلوں کے قریب حشرات کی بھرمار ہونے پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔