• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو علاقائی امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں‘ دفتر خارجہ نے خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں‘ خطے میں امن کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے مسلسل رابطے مذاکرات اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں‘ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام اباد مفاہمتی یادداشت ایم او یو کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں‘پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس مقصد کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید