اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نےعالمی لیبرمعیارات پرعمل درآمد کےحوالے سے اہم منظوری دید ی، امپورٹ پالیسی آرڈر2022 میں"جبری مشقت"کی تعریف شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی،ترمیم کے ذریعے عالمی لیبر معیارات پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دی، امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کے ذریعے "جبری مشقت" کی تعریف شامل کی جائے گی۔