• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی کا NCCIA کارکردگی پر اظہارِ برہمی، بریفنگ کیلئے ڈی جی طلب

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ قائمہ (فنکشنل) کمیٹی برائے انسانی حقوق کےسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت اجلاس میں سائبر کرائم شکایات نمٹانے میں تاخیر اور این سی سی آئی اے کے آن لائن شکایتی پورٹل میں تکنیکی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔کمیٹی کا NCCIA کارکردگی پر اظہارِ برہمی، بریفنگ کیلئے ڈی جی طلب، چیئرپرسن نے توہینِ مذہب کے مقدمات میں FIR کے اندراج کے نئے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ بھی مانگ لی، اورہدایت کی کہ تمام مراحل بتائے جائیں تاکہ قانونی تقاضے، منصفانہ تفتیش، بیگناہ افراد کا تحفظ، قانون کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جائے، سینیٹر قراۃ العین مری نے بتایا کہ ان اور ان کے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے، تاہم قانونی شکایت درج کرانے کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید