کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں پہلی بار ہیومنائیڈ روبوٹس نے کامیاب سرجری انجام دے دی۔ امریکا میں طبی تاریخ کا اہم سنگِ میل، دو ٹیلی آپریٹڈ روبوٹس نے مل کر آپریشن کیا، پتہ نکالنے کا عمل کسمیابی سے سر انجام دیا گیا۔ نیچر جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے انجینئروں اور سرجنوں نے طبی تاریخ میں پہلی بار دو ٹیلی آپریٹڈ ہیومنائیڈ روبوٹس کی مدد سے کامیاب سرجری انجام دے دی۔