• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی زبان پھسل گئی؟ جاپان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی زبان پھسل گئی؟ جاپان کو اسلامی جمہوریہ قرار دینے کی ویڈیو وائرل، "اسلامی جمہوریہ جاپان نے ہمارے طیارہ بردار بحری جہاز پر حملہ کیا" امریکی صدر کے بیان پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ مچ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ "اسلامی جمہوریہ جاپان نے ہمارے طیارہ بردار بحری جہاز پر حملہ کیا۔" یہ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین ٹرمپ کے الفاظ پر حیرت اور طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید