اسلام آباد(خالدمصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پرائس ڈیفرینشل کلیمز (پی ڈی سیز) کی تصدیق کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے تقریباً 66.7 ارب روپے کے بقایا کلیمز کی ادائیگی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کے روز اوگرا ہیڈکوارٹرز میں اوگرا حکام اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی سیز کے علاوہ او ایم سیز کے مارجنز، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈاؤن اسٹریم پٹرولیم شعبے کو درپیش ٹیکس مسائل پر بھی غور کیا گیا۔