کربلا/نجف( نیوز ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی گزشتہ روز عراق کے شہروں نجف کے بعد کربلا حضرت امام حسینؑ کے روضے پر پہنچا دیا گیا، جہاں لاکھوں سوگوار غم منا رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس سے قبل شہید خامنہ ای کے جسد خاکی کو نجف شہر لایا گیا اور جلوس کی شکل میں حضرت علی کے روضے پر لایا گیا جہاں لاکھوں سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کی تھی۔کربلا میں روضہ امام حسین کے مزار پر بھی نماز جنازہ ادا ہوئی، فاتحہ پڑھی گئی، نوحہ اور مرثیہ خوانی بھی ہوئی اور رات بھر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔