کراچی (نیوز ڈیسک) بیشترامریکیوں کی رائےہے کہ صدرٹرمپ منصبِ صدارت سےذاتی فائد ہ اٹھا رہے ہیں۔اکانومسٹ اور یوگوو سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت مزید گر گئی،صرف 35 فیصد امریکیوں نے کارکردگی کی حمایت کی۔61 فیصد نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، امریکی صدر کی خالص مقبولیت منفی 25 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔