• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل کے چیئرمین اوگرا کے اضافی چارج میں 3ماہ کی توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل اعوان کو تفویض چیئرمین اوگرا کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع ، اطلاق 8 جولائی سے ہو گا، ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ناصر اقبال ملک کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور میں تعینات کر دیاگیا ۔وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کی افسر عمارہ عامر خٹک کی اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیشن سسٹم، اسلام آباد میں بطور کوآرڈینیشن آفیسر ڈیپوٹیشن میں توسیع کر دی ۔

اہم خبریں سے مزید