لاہور (آصف محمود بٹ) حکومت پنجاب نے آغا خان پراپرٹیز (جانشینی و منتقلی) ایکٹ 2026ء نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے میں واقع آغا خان کی ملکیتی جائیدادوں کی جانشینی اور منتقلی کے لیے خصوصی قانونی فریم ورک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق جانشین امام کو وراثتی و عدالتی کارروائی کے بغیر تمام منقولہ و غیرمنقولہ اثاثے منتقل ہونگے، قانون کا اطلاق 4 فروری 2025ء سے مؤثر ہوگا۔پنجاب میں پرنس رحیم آغا خان کے نام منتقلی کو قانونی تحفظ حاصل، ٹیکسوں سے استثنا، عدالتوں کو جانشینی چیلنج سننے سے بھی روک دیا ۔