کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کی درجہ بندی میں مزید تنزلی، دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار، 173شہروں میں کراچی 170ویں نمبر پر، رپورٹ میں صحت، امن و امان، ماحول اور انفرااسٹرکچر پر سوالات، تعلیم واحد شعبہ، جس میں نسبتاً بہتر کارکردگی رہی، کوپن ہیگن مسلسل دنیا کا بہترین قابلِ رہائش شہر رہا۔ عالمی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس 2026 رپورٹ میں کراچی کو دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار دیا گیا ہے۔ 173 شہروں کی فہرست میں کراچی 170ویں نمبر پر رہا جبکہ اس سے نیچے صرف ڈھاکا، طرابلس اور دمشق ہیں۔