اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیاسی وعسکری قیادت پرعزم ،وزیر اعظم شہباز شریف نے ، کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے فتنے میں مشرقی ہمسائے کا بھرپور کردار، اسلحہ و پیسہ دے رہا ہے، اجلاس میں فیلڈمارشل عاصم منیر بھی موجود تھے ،وزیر اعظم نے کہا کہ اآخری فسادی دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، افغان سرزمین بھی استعمال ہورہی ہے، اس فساد میں کچھ اور بیرونی ہاتھ بھی ملو ث ہیں میں تاہم میں اس وقت ان کا نام لینا مناسب نہیں سجمھتا،دشمن پاکستان کی سفارتی اور گزشتہ برس معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے خائف، قوم اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کی سیاسی وعسکری قیادت مکمل یکسوئی کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔آخری فسادی دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،دشمن پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور گزشتہ برس معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے خائف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میںوزیراعظم کو بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بالخصوص حالیہ دہشت گردی کے واقعات، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور صوبے کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیراعظم نے فرض کی راہ میں عظیم قربانی پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں امن پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔