• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا اہلکار پر تشدد اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، نادرا اہلکار پر تشدد اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس پولیس نے نادرا اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر جلال پور پولیس نے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،اسی تھانے کی پولیس نے خاتون کی دھوکہ دہی سے رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اشتہاری مجرمان کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے شہری کے نکاح نامہ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے ،تھانہ کینٹ پولیس نے خود کو آر پی او نائب قاصد ظاہر کرکے شہری سے 24ہزار بٹورنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ایگریکلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید