ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کے الزام میں 30مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے کاشف سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 41ہزار موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے ایوب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 80ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے پروین کا پرس جس میں نقدی موبائل موجود تھا جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے اللہ رکھا سے تین ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے تاج محمد کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انصر کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے زاہد کا گھریلوں سامان بدھلہ سنت کے علاقے ولید کی نقدی 50ہزار کمبل مخدوم رشید کے علاقے نذیر احمد کا سائن بورڈ وقاص کا موبائل غلام سرور کی نقدی 2لاکھ 80ہزار و لیپ ٹاپ سٹی شجاع آباد کے علاقے غلام جیلانی کا گیس میٹر صدر شجاع آباد کے علاقے ذوالفقار علی کی نقدی طلائی چوڑیاں چاندی وغیرہ زاہد کی موٹرسائیکل نقدی وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے عبدالمالک کے آم گلگشت کے علاقے غلام غوث کی موٹرسائیکل روبینہ کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے سلیم کا موبائل قادر پورراں کے علاقے اکمل کا سولر کینٹ کے علاقے حماد کی موٹرسائیکل غلام یاسین کا سامان چہلیک کے علاقے طارق کی نقدی 1لاکھ 40ہزار احمر ، کمہار مظفر آباد کے علاقے عدنان کے موبائل فونز قطب پور کے علاقے عامر کا سونے انگوٹھی وغیرہ شاہ شمس کے علاقے عبدالرحمن کا گھریلوں سامان سجاد کی نقدی 1لاکھ 20 ہزار عمران کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے یاسر کی نقدی وغیرہ اصغر کا سامان اور عبدالحسیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔