ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شاہ شمس کے علاقے ملزم نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا نشتر ہسپتال منتقل ۔نوید ٹاون کے قریب عبدالوسع موجود تھا کہ اس کا کزن ملزم سیف علی آیا اور تین گولیاں ٹانگ پر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مضروب اور ملزم دونوں آپس میں رشتہ دار جن کے مابین پرانی رنجش چلی آرہی تھی جو فائرنگ کی وجہ بنی ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔