ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نو تعمیر شدہ قادر پورراں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر نے کہا کہ قادر پورراں ٹراما سینٹر کا قیام شہریوں کو فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی کی جانب اہم سنگ میل ہے، ٹراما سینٹر کے فعال ہونے سے حادثات میں زخمی افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔