ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا جولائی تا اگست بھرپور شجرکاری کا فیصلہ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر ناردرن بائی پاس تا سہو چوک ملتان ایونیو پر شجرکاری جاری گرین بیلٹ پر سایہ درختوں کی بھرپور شجرکاری جاری۔پلکن، جیسٹروفا، ارجن اور دیگر سایہ دار درخت شامل۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ شہر میں رواں ماہ بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔جولائی تا اگست موزوں موسم میں شجرکاری کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مخیر حضرات اور کمپنیاں شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں۔ مقامی اور سایہ دار درختوں کی شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔گرین بیلٹس اور روڈ سائیڈز پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ ملتان ایونیو نو کلو میٹر سے بیلٹ پر بڑی تعداد میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ہر فرد کو اس نیک مقصد میں حصہ لینا چاہیے۔