• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسن روڈ پر کراؤن فیلئرسے شہریوں کی جان کو خطرات لاحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا کی بوسن روڈ پر سیوریج لائن کے کراؤن فیلئر نے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ سڑک اچانک دھنسنے سے کئی فٹ گہرا شگاف پڑ گیا، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔انتظامیہ کی عدم موجودگی پر شہری خود میدان میں آگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کے اطراف بیریئرز لگا کر ٹریفک کو خبردار کیا تاکہ کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل اس خطرناک مقام کا شکار نہ بن سکے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر وقت گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ اس کے باوجود واسا کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور مرمتی کام شروع نہ کیے جانے پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
ملتان سے مزید