ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت دو افراد کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا،سرکل آفس منتقل، تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز PF-762 ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کو لےکر جدہ جارہی تھی کہ بھکر کا رہائشی عرفان ارشد کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کو غیر منصفانہ سفری تاریخ اور مبینہ کرنسی کے لین دین کے شبہ میں گرفتار کیا جب کہ بہاولپور کی رہائشی تسلیم اختر پی آئی اے کی پرواز PK-171 مسقط جانے کیلئے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے خاتون کو گرفتار کرلیا جو جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنا چاہتی تھی،ایف آئی اے حکام نے گرفتار افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا۔