کراچی(رفیق مانگٹ) پاکستان اور قطر کی امریکہ-ایران کومذاکرات پر واپس لانے کی کوششیں تیز،بڑھتی جھڑپوں کے درمیان ثالثی کے لیے عالمی سطح پر ہنگامی رابطے،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد نئی کوششیں، خطہ ایک بار پھر خطرناک موڑ پر،پاکستان، قطر اور عمان کی مشترکہ سفارتکاری، ترکی، مصر اور سعودی عرب بھی متحرک،ْمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے درمیان سفارتی محاذ پر غیر معمولی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں پاکستان اور قطر ایک بار پھر کلیدی ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔