کراچی(رفیق مانگٹ) یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کے خلاف ممکنہ تجارتی پابندیوں پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مکمل یا جزوی پابندی سمیت متعدد اقدامات زیرِ بحث ہیں۔یورپی یونین کا آپشنز پیپر جاری، مکمل پابندی سے اضافی ٹیرف تک اسرائیلی بستیوں کے خلاف وسیع تجاویز، یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ آپشنز پیپر میں بستیوں سے آنے والی مصنوعات پر سخت نگرانی، برآمدی لائسنس کی شرط اور اضافی ٹیرف عائد کرنے جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ ان کی یورپی منڈیوں تک رسائی محدود کی جا سکے۔