اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک، سیاسی اسیران کے بنیادی و آئینی حقوق کی مسلسل پامالی اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ آج دی جائے گی۔