کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)زیارت اور کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کوئٹہ میں دو مقامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری شہداء کے ورثاء کا میتوں کے ہمراہ احتجاج ، ملوث عناصر کے خلاف کاروائی سمیت دیگر مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق زیارت میں دہشت گردی کے واقعہ میں مزید21 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے خلاف کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر واقعہ کوئلہ پھاٹک پر لواحقین نے 17میتوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ساتھ ہی انہیں واقعہ کے محرکات سے بھی آگاہ کیا جائے۔