کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)چاغی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور بینک پر حملہ، عمارتیں نذرِ آتش، ایمبولینس ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق چاغی کی تحصیل چاگیے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ تھانے میں موجود سرکاری ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایک ایمبولینس اپنے ساتھ لے گئے۔