کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں سیکورٹی بریفنگ کے بعد ایران سے جنگ بندی ختم کرنیکا فیصلہ کیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معلومات دیں۔ ہرمز میں حملوں نے امریکی صدر کا مؤقف بدلا، ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔