اسلام آباد( رانا غلام قادر )چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فعال اور قابل قدرکردار ادا کر ہی ہے کونسل کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی بے لاگ رائے دیتی ہے ۔انھوں نے ان خیلات کا اظہار کٹر اپنے آفس میں فریضہ حج کی مبارکباد کیلئے آنے والے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں کیا،انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قوانین اور پالیسیوں کے بارے میں استفسارات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیا جا تا ہے۔کونسل کے ایک سال میں کم ا زکم چار اجلاس ضرور بلائے جا تے ہیں۔ کونسل کی جانب سے دی گئی آراء کو شہریوں اور سر کاری اداروں کی سہولت کیلئے باقاعدہ مرتب کیا جا تا ہے۔باقاعدگی سے سالانہ اور موضوعاتی رپورٹس شائع کی جا تی ہیں ۔