کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیمارکیٹ میں پڑسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانہ کی حدود لی مارکیٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کئے جانے والے معصوم محمد ولی کے قتل میں ملوث گرفتارملزم حمزہ نے دوران تفتیش دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں ،پولیس زرائع کے مطابق ملزم حمزہ نے پولیس تفتیش میں بتایا ہےکہ مقتول محمد ولی کو اکثر چیزیں دلواتا تھا ، گلی میں ایک انتقال ہوا تھا سب وہاں گئے ہوئے تھے ، جنازے کے دوران موقع پا کر بچے کو اپنے فلیٹ میں لے گیا ، ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اس کے بعد اسے قتل کردیا ، محمد ولی کو قتل کرنے کے بعد پھر زیادتی کی تھی۔