اسلام آباد( طاہر خلیل، رانا غلام قادر ) گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد شہزادڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا، وزارتِ اطلاعات و نشریات میں اہم تقرری و تبادلہ عمل میں لائے گئے ، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی افسر رئیسہ عادل کو، جو اس وقت وزارتِ اطلاعات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل / پرنسپل انفارمیشن آفیسر ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ، یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن 9جولائی 2026 کو جاری کیا گیا۔