• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب/ سندھ میں گندم سرکاری نرخ3500 فی 40 کلو، 4400 روپے سے متجاوز

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پنجاب / سندھ میں گندم کے سرکاری خریداری نرخ 3500 روپے فی چالیس کلو گرام ہیں ، اوپن مارکیٹ میں کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے نرخ ایک ہزار روپے بڑھا کر 4500 روپے تک پہنچا دیے۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ پنجاب، سندھ کی حکومتیں متعلقہ ذمہ دار حکام کو قرار واقعی سزائیں کیوں نہیں دے پاتیں؟ 9 جولائی کو راولپنڈی، اسلام آباد میں 4450روپے اور واہ کینٹ میں 9 (نو) جولائی کو 4500 روپے فی چالیس کلو گرام کی نفسیاتی حد تک پہنچا دیے گئے، مگر وہ جمعرات کو بھی شترِ بے مہار بنے دندناتے رہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کراچی، حیدرآباد اور دوسرے شہروں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

اہم خبریں سے مزید