• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھرہ لاہور، نجی ٹیوشن سنٹر کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر سے) اچھرہ میں واقع ایک نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 11سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق 11سالہ نعیمہ گھر سے اپنی دیگر دو بہنوں کے ساتھ قریبی نجی ٹیوشن سنٹر گئی تھی، تاہم بعدازاں اس کی لاش نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، تاہم حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گےواقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ اے ایس پی گلبرگ نے انہیں ابتدائی حقائق سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید