• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ آتشزدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس چالان مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عاصم اسلم نے گل پلازہ آتشزدگی کیس میں پولیس چالان مسترد کردیا۔عدالت نے ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئے تفتیشی افسر کو ازسرنو تحقیقات کا حکم دیدیا۔ عدالت نے چالان پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا اور کیس کی تفتیش ڈی ایس پی رینک کے افسر سے کرانے کا حکم دیا ۔ معزز عدالت نے حکم دیا کہ ایس بی سی اے، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، کے ایم سی اور ٹریفک پولیس کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید