• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ملتان نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب احمد، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رمیز رضا اور سپرنٹنڈنٹ نوید اسلم شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 15/26درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اب تک انہوں نے کتنے افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دیئے اور ایک شناختی کارڈ بنا کر دینے کے کتنے پیسے وصول کرتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید