• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت خواتین پر زیادہ کیوں اثر انداز ہوتی ہے؟

کراچی (رفیق مانگٹ) گرمی کی شدت خواتین پر زیادہ کیوں اثر انداز ہوتی ہے؟،ہیٹ ویوز کے خواتین پر زیادہ منفی اثرات ، دل اور خون کی نالیوں کے نظام کے لیے بڑا چیلنج ،ہارمونز میں اتار چڑھاؤ، خواتین میں گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت کم کر دیتا ہے، نئی تحقیق اور ماہرینِ صحت کے مطابق ہیٹ ویوز خواتین پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔  موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتی ہوئی گرمی نہ صرف جسمانی بلکہ ہارمونز اور سماجی عوامل کی وجہ سے خواتین کے لیے ایک سنجیدہ طبی چیلنج بن رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق متعدد خواتین نے گرمی کے دوران تھکن، چکر، بے چینی، جسمانی سوجن اور ذہنی دباؤ جیسی علامات کی شکایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید