اسلام آباد (آن لائن) آئندہ سال حج مزید مہنگا، مختصر پیکیج 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے لیے عازمین کو حج کے اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ذرائع مذہبی امور کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کے نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا، جس کی قیمت 13لاکھ روپے ہوگی، مختصر حج 20سے 22روز پر مشتمل ہوگا۔ طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، طویل حج 40روز پر مشتمل ہوگا۔