• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی اسپیڈ اور جدید فریٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک ہائی اسپیڈ ٹرین اورماڑی پور سے نادرن بائی پاس تک جدید فریٹ ٹرین چلانے کی خوہشمند ہے۔سندھ حکومت جلد مزید 500ماحول دوست الیکٹرک (ای وی) بسیں متعارف کرا رہی ہے ۔عالمی بینک کے وفد نے سینئر وزیر سے ملاقات کی، جس میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں، پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری، سرمایہ کاری کے مواقع، مستقبل کے انفرااسٹرکچر منصوبوں اور شہری ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو کراچی میں جاری یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت منصوبے کو مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ عالمی بینک کے وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات اور جدید منصوبوں کو سراہتے ہوئے ای وی بس سروس اور خواتین کے لئے شروع کی گئی پنک ای وی اسکوٹی اسکیم کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید