اسلام آباد ( فاروق اقدس)بلوچستان، آپریشن ’’شعبان‘‘، 5روز میں 75دہشتگرد ہلاک، پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام،وفاقی حکومت،سیکورٹی ذرائع اور بلوچستان حکومت نے رپورٹیں جاری کر دیں، ان رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج، فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس کے آپریشن شعبان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ پانچ جولائی سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 75دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو چھ اور سات جولائی کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے، آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنتہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ،خسیکورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنت الخوارج کے خلاف متعدد کاروائیاں جاری ہیں۔