کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا فیکٹری میں خوف ناک آتشزدگی ،فائر بریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بھجانے کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں اتوار کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی ،آگ کی اطلاع پر پولیس ،ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور فیکٹری میں موجود ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے آگ بھجانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا ،پولیس کے مطابق فیکٹری میں آگ تقریبا 1 بجکر 40 منٹ کے قریب لگی تھی جبکہ فیکٹری میں 2سو کے قریب ملازمین اور عملہ کام کرتا ہے کہ آگ بھڑکتے ہی عملے کو فوری طور پر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ،چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان نے بتایا ہے کہ جب فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچی تو شدت زیادہ تھی عمارت کے اندر پلاسٹک کے رول وغیرہ زیادہ ہیں پانی کے ساتھ فوم کا استعمال بھی کررہے ہیں واٹر بورڈ وغیرہ کو بھی متوجہ کیا ہے اسنارکل کی مدد سے فائر فائٹنگ چل رہی ہے گیارہ فائر ٹینڈرز اور دو باوزر کے ایم سی کے موجود ہیں کوشش کررہے ہیں جلد آگ پر قابو پائیں اور کولنگ کی طرف جائیں تیسرے درجے کی آگ اس لئے ڈکلیئر کیا کہ تمام ادارے متوجہ ہوں اور وسائل فراہم کریں باؤنڈری وال اور عمارت کے کچھ حصے مخدوش ہوچکے ہیں، فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں ، دو اسنار کل اور دو واٹر باوزر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیںآگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی ۔