کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس عمار ٹاورکے فلیٹ میں رہائش پذیرخاتون مبینہ طور پرڈرگ انجکشن لگانے سے ہلاک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 8عمار ٹاؤرکے فلیٹ میں رہائش پذیرخاتون کی لاش برآمد کی گئی ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروںنے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کی میت کو اسپتال منتقل کیا ،جہاں متوفیہ کی شناخت 36سالہ شمائلہ زوجہ مائل کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کے ہاتھوں میں زخم کے نشان تھے،خاتون کے ہاتھ پرپھوڑا نکلا ہوا تھا اورمتوفیہ خاتون رگوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھی جبکہ وہ جناح اسپتال میں زیرعلاج بھی رہ چکی تھی،متوفیہ خاتون ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی متوفیہ خاتون نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر ہاتھ پرڈرگ کا اانجکشن لگایا اور انجکشن دل کی جانب جانیوالی مرکزی شریان میں لگ گیا اور خون بہنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہو گئی۔